Friday, March 29, 2024

محکمہ داخلہ پنجاب کا نواز شریف کو جناح اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت

محکمہ داخلہ پنجاب کا نواز شریف کو جناح اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت
February 15, 2019
 لاہور (92 نیوز) محکمہ داخلہ پنجاب نے نواز شریف کی طبیعت ناساز ہونے پر ان کو جناح اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کر دی۔ نواز شریف کو کسی بھی وقت جناح اسپتال منتقل کر دیا جائیگا ، محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ محکمہ صحت ، جیل خانہ جات حکام ،پنجاب پولیس، سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی اس حوالے سے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔ دوسری جانب جناح اسپتال کی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور اسپتال میں نواز شریف کیلئے کمرے کی تیاریاں بھی مکمل کر لی گئیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کو سکیورٹی  وجوہات کی بناء پر کمرہ نمبر 5 میں رکھنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل نواز شریف سروسز اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں انہیں چند دن رکھنے کے بعد واپس جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔