Friday, March 29, 2024

محکمہ داخلہ پنجاب کو نوازشریف کی نئی میڈیکل رپورٹس موصول

محکمہ داخلہ پنجاب کو نوازشریف کی نئی میڈیکل رپورٹس موصول
February 3, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) محکمہ داخلہ پنجاب کو نوازشریف کی نئی میڈیکل رپورٹس موصول ہو گئیں۔ محکمہ داخلہ نے موصول رپورٹس محکمہ صحت کو بھجوا دیں۔ ذرائع نے بتایا کہ حکومت پنجاب کا اسپیشل میڈیکل بورڈ نئی میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لے گا۔ میڈیکل بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں حکومت پنجاب نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کا فیصلہ کریگی۔ نوازشریف علاج معالجے کے سلسلے میں لندن میں مقیم ہیں۔