Thursday, May 9, 2024

محکمہ داخلہ پنجاب نے نواز شریف کی درخواست کے معاملے پر کمیٹی قائم کردی

محکمہ داخلہ پنجاب نے نواز شریف کی درخواست کے معاملے پر کمیٹی قائم کردی
February 17, 2020
لاہور ( 92 نیوز) محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سےنواز شریف کی درخواست کے معاملے پر  کمیٹی قائم کردی گئی ، ذائع کے مطابق کمیٹی وزیرقانون راجہ بشارت کی سربراہی میں کام کرے گی ، کمیٹی کے دیگر ممبران میں صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور اے سی ایس ہوم مومن آغا بھی شامل ہیں۔ قائد ن لیگ نوازشریف کی درخواست ضمانت منسوخی کے معاملے پر حکومت پنجاب کی جانب سے معاملے پرکمیٹی بنادی  ، کمیٹی کی سربراہی صوبائی وزیرقانون راجہ بشارت کے سپرد کردی گئی ، ذرائع کے مطابق کمیٹی نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کے مطابق درخواست ضمانت پر رائے دے گی۔ دوسری جانب محکمہ داخلہ پنجاب پہلے ہی نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس پر تحفظات کا اظہارکرچکا ہے  ، ذرائع کے مطابق خط کے مندرجات کےساتھ میڈیکل رپورٹ کے ثبوت ساتھ لف نہ کرنے پرڈاکٹرز نے اعتراضات اٹھادیے تھے۔ حکومت پنجاب نے نوازشریف کی میڈیکل اور ٹیسٹ رپورٹس فراہم کرنے کا حکم بھی دیا تھا ، ذرائع کے مطابق  محکمہ داخلہ کی جانب سے  بورڈ کو نوازشریف کی فراہم کردہ رپورٹس  کا دوبارہ  جائزہ لینے کا  حکم بھی دیا گیا ہے ۔