Saturday, April 27, 2024

محکمہ داخلہ سندھ کی طرف سے ملزموں کوخطرناک اسلحہ لائسنس دینے کا انکشاف

محکمہ داخلہ سندھ کی طرف سے ملزموں کوخطرناک اسلحہ لائسنس دینے کا انکشاف
April 18, 2015
کراچی(92نیوز)محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سےملزموں کوخطرناک اسلحہ کےلائسنس جاری کرنےکاانکشاف ہوگیا،وزیراعلیٰ سندھ نےتحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی بنادی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سےملزموں کوخطرناک اسلحہ کےلائسنس جاری کرنےکاانکشاف ہوگیا۔ ذرائع کےمطابق  اسلحے کےلائسنس سابق سیکرٹری داخلہ رحیم سومروکی تعیناتی کےدوران جاری ہوئے،اسلحہ لائسنس کالعدم تنظیموں،جرائم میں ملوث پولیس اہلکاروں کوجاری ہوئے۔ ذرائع نےبتایاکہ مبینہ طورپرجی تھری،شارٹ گن اورنائن ایم ایم سمیت دیگرخطرناک ہتھیاروں کےلائسنس بھی جاری کیے گئے۔ سابق سیکرٹری داخلہ رحیم سومرو نے بھاری رشوت کے عوض لائسنس جاری کئے ، ذرائع کاکہناتھاکہ سابق سیکرٹری داخلہ نےپندرہ افغانیوں کوبھی دیگرناموں پراسلحہ لائسنس کےپرمٹ جاری کئے۔ وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے معاملےکی تحقیقات کیلئے مظفر شجرہ کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی بنادی گئی۔