Thursday, April 25, 2024

محکمہ داخلہ سندھ کا لاک ڈائون میں مجالس جلوس نکالنے کی اجازت دینے سے انکار

محکمہ داخلہ سندھ کا لاک ڈائون میں مجالس جلوس نکالنے کی اجازت دینے سے انکار
April 28, 2020
کراچی (92 نیوز) محکمہ داخلہ سندھ نے لاک ڈائون کے دوران مجالس جلوس نکالنے کی اجازت  دینے سے انکار کردیا، اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ محکمہ داخلہ سندھ ، لاک ڈائون ، مجالس جلوس ، اجازت دینے سے انکار ، کراچی ، 92 نیوز محکمہ داخلہ سندھ کے وضاحتی اعلامیہ کے مطابق لاک ڈاون پابندیوں کے دوران 21 رمضان یوم علیؓ کے موقع پر بھی جلوس ومجالس کا انعقاد نہیں کیا جائے گا۔ اعلامیہ کے مطابق رمضان المبارک کےدوران تمام مذہبی اجتماعات پر پابندی برقرار رہے گی۔ اس سے قبل کورونا کے باعث سندھ میں لاک ڈاؤن کے تحت نماز تراویح اور جمعہ میں صرف مساجد کے عملہ کو شریک ہو نے کی اجازت دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی شہریوں سے تراویح اور جمعہ گھر پرادا کرنے کی اپیل کی تھی۔ سندھ بھر میں لاک ڈائون کے تحت پیر سے جمعرات صبح نو سے تین بجے تک کاروبار کی اجازت دی گئی ہے۔ اشیائے ضروریہ کی دکانیں صبح آٹھ سے شام 5 بجے تک کھولنے کی اجازت ہے، سحری میں ہوم ڈلیوری سروس کی بھی اجازت نہیں دی گئی۔ ادھر کورونا کے خدشے کے  باوجود شہریوں  نے  لاک ڈاؤن کی ایک بار پھر  دھجیاں اڑا دیں ملک ڈیری،حلوائی،پھلوں اورسبزیوں دکانوں پر شہریوں کا  رش رہا  شہریوں  نے شکوہ  کیا لاک ڈاؤن کی وجہ  پھلوں اورسبزیوں کی قیمتوں میں کئی کئی گنا اضافہ ہوا ہے حکومت غریبوں کی مدد کرے۔