Thursday, March 28, 2024

محکمہ خوراک سندھ میں پسند نا پسند کا سلسلہ جاری

محکمہ خوراک سندھ میں پسند نا پسند کا سلسلہ جاری
April 6, 2020

گھوٹکی ( 92 نیوز) محکمہ خوراک سندھ   میں پسند ناپسند کا سلسلہ جاری ہے ، گھوٹکی سمیت ضلع بھر کے  42سینٹرز پر مخصوص فوڈ انسپکٹرز تعینات کردیئے گئے، ایک ایک انسپکٹرز کو 6،6سینٹرز دیئے گئے ہیں  جبکہ دو درجن سے زائد فوڈ انسپکٹرز کو ایک بھی سینٹر نہیں ملا۔

محکمہ خوراک سندھ   کی نوازشیں جاری ہیں ، پسند ناپسند کی بنیاد پر مخصوص افسران کی تعیناتیاں کی جا رہی ہیں ، گھوٹکی سمیت ضلع بھر کے 42فوڈ سینٹرز پرمن پسند افسران کو مقرر کردیا گیا۔

کسی فوڈ انسپکٹر کو 6،   کسی کو 5سینٹر عنایت کیے گئے  ، نوٹیفکیشن کے مطابق اجے پرکاش کو 6 ،صاحب خان کلوڑ کو 5سینٹرز جبکہ اختربوزدار کو 4سینٹر دیئے گئے۔

دوسری جانب تعیناتی کے منتظر دو درجن سے زائد فوڈ انسپکٹر ہاتھ ملتے رہ گئے۔

ذرائع کے مطابق جن افسران کو تعینات کیا گیا ہے ان میں سے بیشترپہلے کرپشن کے الزام میں معطل ہوچکے ہیں۔