Thursday, May 2, 2024

محکمہ جنگلات کی بیش قیمت زمینوں کی الاٹمنٹ میں بڑے فراڈ کا انکشاف

محکمہ جنگلات کی بیش قیمت زمینوں کی الاٹمنٹ میں بڑے فراڈ کا انکشاف
December 7, 2018
کراچی (92 نیوز) محکمہ جنگلات کی بیش قیمت زمینوں کی الاٹمنٹ میں بڑے فراڈ کا انکشاف ہوا۔ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں راز کھل گیا۔ مالی سال دو ہزار سترہ، اٹھارہ کی آڈٹ رپورٹ میں ٹنڈو محمد خان، سانگھڑ، سکھر، شکارپور، ٹھٹہ سمیت دیگر اضلاع میں زمینوں کی الاٹمنٹ غیر شفاف طریقے سے ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ کئی اضلاع کی ہزاروں ایکڑ زمین کا ریکارڈ بھی نہ مل سکا۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق سترہ کروڑ مالیت کی زمینینں با اثر افراد کو الاٹ کرنے کا ریکارڈ بھی غائب کر دیا گیا۔ ٹھٹھہ اور سجاول میں بھی سرکاری افسران کی ملی بھگت سے زمینیں الاٹ کی گئیں۔ چھٹی کے دنوں میں بینکوں سے جعلی چالان بنوا کر زمینیں الاٹ کروائیں گئیں۔