Saturday, April 20, 2024

رتوڈیرو ، محکمہ تعلیم کے افسران نے گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول کے تالے کھلوا دیئے

رتوڈیرو ، محکمہ تعلیم کے افسران نے گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول کے تالے کھلوا دیئے
February 24, 2020
 رتوڈیرو (92 نیوز) رتوڈیرو میں وڈیرے کے بیٹے کی جانب سے سرکاری اسکول کو تالے لگانے کے معاملے پر 92 نیوز کی خبر پر محکمہ تعلیم کے افسران جاگ گئے۔ گاؤں علی محمد بروہی پہنچ کر گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول کے تالے کھلوا دیئے۔ گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول کے تالے توڑ کر اسکول کو بچوں کے لئے کھول دیا گیا۔ متعلقہ ایجوکیشن افسر کی موجودگی میں بچوں کو اسکول میں بٹھایا گیا۔ اسکول میں بچوں کی اسمبلی بھی کرائی گئی۔ اسکول کھلنے پر بچے خوشی سے کھل اٹھے۔ تین روز قبل وڈیرے کے بیٹے شاہنواز بروہی نے اسکول کے بچوں کو اسکول سے باہر نکال کر اسکول کو تالا لگایا تھا۔