Sunday, September 8, 2024

محکمہ تعلیم کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر سانحہ طاہر پلازہ اور ٹارچر سیل کی سرپرستی میں ملوث نکلا

محکمہ تعلیم کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر سانحہ طاہر پلازہ اور ٹارچر سیل کی سرپرستی میں ملوث نکلا
January 10, 2016
  کراچی(92نیوز)محکمہ تعلیم کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور سیاسی جماعت کا ، کارکن  سانحہ طاہر پلازہ اور ٹارچر سیل کی سرپرستی میں ملوث نکلاملزم محمد عرفان کی سنسنی خیز انکشافات سے بھرپور جے آئی ٹی نائنٹی ٹو نیوز کو موصول ہوگئی ۔ تفصیلات کےمطابق معاشرے میں شرافت کا لبادہ اوڑھے  سرکاری خدمت گار کیسے دہشتگردی اور انسانیت سوز واقعات میں ملوث رہا اس بات کا عقدہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ہاتھوں  گرفتار ملزم عرفان کے مشترکہ تفتیشی رپورٹ میں کھلا۔ محکمہ تعلیم کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عرفان نے سانحہ طاہر پلازہ  کی منصوبہ بندی اور  سرکاری اسکول میں بنائے گئے ٹارچر سیل کی سرپرستی کا اعتراف کیا۔ ملزم نے بتایاکہ وہ 2008 میں طاہر پلازہ میں لگائی جانے والی آگ کی منصوبہ بندی میں شامل تھا  جبکہ اس  جرم میں اس کے بتیس  ساتھی بھی شریک تھے جن کے درمیان طاہر پلازہ کو آگ لگانے پر اختلافات پیدا ہو گئے تھے۔ عرفان نے یہ بھی اعتراف کیا کہ کوئلہ گودام اسکول کی عمارت کو چھٹی کے بعد ٹارچر سیل کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا جس کی سرپرستی رکن صوبائی اسمبلی اور ملزم خود کرتا تھا۔ عرفان نے تفتیش میں انکشاف کیا کہ 2012 اور 2013 میں ایک رکن صوبائی اسمبلی پر قاتلانہ حملوں کا ڈرامہ رچا کر عوامی ہمدردیاں سمیٹنے کی کوشش بھی کی گئی۔