Sunday, May 12, 2024

محکمہ تعلیم سندھ کی تباہی کے ذمہ دار کا 92 نیوز نے پتہ لگا لیا

محکمہ تعلیم سندھ کی تباہی کے ذمہ دار کا 92 نیوز نے پتہ لگا لیا
October 1, 2019
کراچی (92 نیوز) محکمہ تعلیم سندھ کی تباہی کے ذمہ دار کا 92 نیوز نے پتہ لگا لیا۔ ذرائع کے مطابق خورشید شاہ 2008 سے محکمہ تعلیم سکھر میں اپنی  مرضی سے افسران لگاتے رہے۔ ذرائع کے مطابق سکھر تعلیمی بورڈ میں 8 سال سے خورشید شاہ کے بھائی مجتبیٰ شاہ چیئرمین تعینات ہیں۔ ریجنل ڈائریکٹر کالجز سکھر اطہر منگی خورشیدہ کی مرضی سے گذشتہ ماہ تعینات کئے گئے۔ ڈائریکٹر اسکول عزیز ہکڑو بھی تین برس سے اہم عہدے پر تعینات ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دو ہزار بارہ میں ہونے والی جعلی بھرتیوں میں سب سے زیادہ نوکریاں خورشید شاہ نے لیں۔ اسکول اور کالجوں کے کروڑوں کے ٹھیکے خورشید شاہ اپنی من پسند کمپنیوں کو دلواتے تھے۔ ذرائع کے مطابق خورشید شاہ محکمہ تعلیم کے تمام سیکرٹریز پر دباؤ ڈال کر من مانہ کام لیتے رہے۔