Wednesday, April 24, 2024

محکمہ تعلیم سندھ نے عدالتی حکم پرعمل نہ کرنیوالے نجی اسکولوں کی رجسٹریشن معطل کردی

محکمہ تعلیم سندھ نے عدالتی حکم پرعمل نہ کرنیوالے نجی اسکولوں کی رجسٹریشن معطل کردی
November 14, 2018
کراچی ( 92 نیوز) محکمہ تعلیم سندھ نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر پرائیویٹ اسکولوں کی رجسٹریشن معطل کردی ،بیکن ہاؤس اور سٹی اسکول کی رجسٹریشن بھی معطل کردی گئی۔ عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے پرمحکمہ تعلیم سندھ نے  نجی اسکولوں کے تمام کیمپسز کی رجسٹریشن معطل کردی ، بیکن ہاؤس کے 65 اور سٹی اسکول کے 56  کیمپسز  کی رجسٹریشن بھی معطل کی گئی ۔ حکام محکمہ تعلیم   کاکہناہےکہ ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ اسکولز نے اسکولوں کو عدالتی احکامات پر عملدرآمد کے لیےپانچ مرتبہ خط لکھے لیکن نجی اسکولوں نے عدالتی احکامات پر عمل نہیں کیا۔ حکام کے مطابق 7 یوم میں اگر عدالتی احکامات پر عملدرآمد ہوا تو رجسٹریشن بحال کردی جائے گی اگر عمل نہ ہوا تو اسکولوں کو سیل کردیا جائے گا۔