Friday, May 10, 2024

محکمہ تعلیم دادو میں کرپشن کا بھانڈا پھوٹ گیا

محکمہ تعلیم دادو میں کرپشن کا بھانڈا پھوٹ گیا
January 7, 2020
دادو (92 نیوز) محکمہ تعلیم دادو میں کرپشن کا بھانڈا پھوٹ گیا۔ ڈی ای او سیکنڈری نذیر چانڈیو نے محکمہ تعلیم و سندھ حکومت کے احکامات ہوا میں اڑاتے ہوئے ایچ ایس ٹی، جے ایس ٹی اساتذہ کی تعیناتی اور تبادلوں کے آرڈر جاری کر دیئے۔ دادو میں اساتذہ کے  ٹرانسفر اور پوسٹنگ کے آرڈر کی کاپیاں 92 نیوز نے حاصل کر لیں۔ دوسری جانب  اساتذہ کے  تبادلے کرنے والے  ڈی  ای او نذیرچانڈیو کا کہنا ہے کہ مجھ پر پریشر ڈال کر اساتذہ کے ٹرانسفر پوسٹنگ کے آرڈر جاری کروائے گئے۔ ادھر ڈائریکٹر تعلیم حیدرآباد رسول بخش شاہ کہتے ہیں اساتذہ کی ٹرانسفر پوسٹنگ پر سندھ حکومت نے پابندی عائد کی  ہوئی ہے، تبادلے اور تعیناتی غیر قانونی عمل ہے۔