Wednesday, April 24, 2024

محکمہ تعلیم بلوچستان میں 2500سے زائد گھوسٹ ملازمین کیخلاف کارروائی

محکمہ تعلیم بلوچستان میں 2500سے زائد گھوسٹ ملازمین کیخلاف کارروائی
July 13, 2019
کوئٹہ ( 92 نیوز ) 92 نیوز کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے بلوچستان کے محکمہ تعلیم میں گھوسٹ ملازمین کیخلاف کارروائی جاری ہے ، جس میں اب تک 2500 سے زائد اساتذہ و ملازمین  کے خلاف ایکشن لیا جا چکا ہے ۔ مشیر تعلیم بلوچستان محمد خان لہڑی کہتے ہیں کہ محکمہ تعلیم میں بیٹھی مافیا نے تعلیم کو اندر ہی اندر کھوکھلا کردیا ہے موجودہ حکومت تعلیمی اصلاحات کے تحت مافیاکے جڑ سے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم میں گھوسٹ ملازمین کے خلاف نہ صرف کارروائی عمل میں لائی جائے بلکہ ان گھوسٹ ملازمین کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی غلطی نہ کرسکے ۔ محکمہ تعلیم بلوچستان میں  گھوسٹ ملازمین موجود تھے جو گھر بیٹھے ہی تنخواہوں کے مزے اڑا رہے تھے ، 92 نیوز نے معاملہ اٹھایا تو بلوچستان کی حکومت فوری حرکت میں آئی ۔