Monday, May 13, 2024

محکمہ بلدیات سندھ میں ایک کھرب 27 ارب کی مبینہ بے ظابطگی

محکمہ بلدیات سندھ میں ایک کھرب 27 ارب کی مبینہ بے ظابطگی
July 5, 2020
کراچی (92 نیوز) سندھ کے صرف ایک محکمہ بلدیات میں ایک سو ستائیس ارب روپے کی مبینہ مالی بے ضابطگی  سامنے آگئی۔ بلدیہ عظمی کراچی واٹر اینڈسیوریج بورڈ سمیت دیگر اداروں میں بیس ارب روپے سے زائد کے اخراجات کا ریکارڈ غائب جبکہ بلدیاتی اداروں نے ستر ارب روپے کے واجبات ہی وصول نہیں کیے۔ محکمہ بلدیات سندھ کے ذیلی اداروںمحکمہ بلدیات سندھ کے ذیلی اداروں میں ایک کھرب ستائیس ارب روپے کی مبینہ بے ضابطگی سامنے آگئی۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں ہوشربا انکشاف کیاگیا میں ایک کھرب ستائیس ارب روپے کی مبینہ بے ضابطگی سامنے آگئی۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں ہوشربا انکشاف کیا گیا کہ محکمہ بلدیات کے مختلف اداروں نے 70ارب روپے کے واجبات ہی وصول نہیں کیے۔ بلدیہ عظمی کراچی کے مالی حسابات میں 15ارب روپے سے زائد مبینہ مالی بدعنوانیاں سامنے آئیں۔ رپورٹ کے مطابق لاڑکانہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں 277سٹی وارڈن میں 1389،ایس بی سی اے میں 1500سے زائد خلاف بھرتیاں کی گیئں۔ لائنز ایریا ری سیٹلمنٹ پراجیکٹ میں جعلی دستخط سے قیمتی پلاٹ کا آکشن کرکے سرکاری خزانے کو 399 ملین روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔ سندھ کے مختلف بلدیاتی اداروں میں خلاف ضابطہ بھرتیوں کے ذریعے سرکاری خزانے کو 2ارب 45 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔