Friday, April 26, 2024

  محکمہ ایکسائز کے 900سے زائد کانسٹیبلوں میں موٹر سائیکلیں تقسیم

   محکمہ ایکسائز کے 900سے زائد کانسٹیبلوں میں موٹر سائیکلیں تقسیم
June 18, 2015
لاہور(92نیوز)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کی وصولیاں یقینی بنانے کیلئے صوبے کے نو سو سے زائد کانسٹیبلوں میں موٹر سائیکلیں تقسیم کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ کی جانب سے یہ اقدام وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پراٹھایا گیا ہے جس کا مقصد محکمے کی ریکوریوں کی صورتحال کو بہتر بنانا ہے۔ موٹر سائیکلیں تقسیم کرنے کی تقریب ڈی جی آفس میں منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی ایکسائز پنجاب احمد عزیز تارڑ نے کہا کہ موٹر سائیکلوں کی فراہمی سے جہاں محکمے کی ریکوریاں ہو نگی وہیں کانسٹیبلوں کو ذاتی سواری کا فائدہ بھی ہو گا۔