Friday, April 26, 2024

لاہور: محکمہ ایکسائز کا غیرنمونہ نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن

لاہور: محکمہ ایکسائز کا غیرنمونہ نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن
January 18, 2017

لاہور (92نیوز) سیکڑوں گاڑیوں کی غیرنمونہ نمبر پلیٹس اتار لیں۔ ایکشن کے دوران شہریوں اور اہلکاروں کی تکراربھی جاری رہی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں سیف سٹی پراجیکٹ پر عملدرآمد کے سلسلے میں محکمہ ایکسائز نے مختلف مقامات پر ناکے لگا کر غیرنمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی۔ اہلکاروں نے موقع پر ہی گاڑیوں سےغیر نمونہ نمبر پلیٹس اتار لیں۔

شہریوں اور ایکسائز حکام میں تکرار بھی ہوتی رہی۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ اگر غیر نمونہ نمبر پلیٹس اتارنی ہیں تو نئی بھی موقع پر جاری کرے۔ ایکسائز حکام کا کہنا تھا کہ غیر نمونہ نمبر پلیٹس کے حوالے سے آگاہی مہم چلائی جاچکی ہے۔

جن شہریوں نے اپنی گاڑیوں کی نمونے والی نمبر پلیٹس نہیں لیں ان کے خلاف کارروائی کررہےہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایکسائز نے نمبر پلیٹس اتار لی ہیں، بغیر نمبرپلیٹ کے باعث اب ٹریفک وارڈنز کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔