Friday, April 26, 2024

محکمہ ایکسائز نے کرکٹر عمر اکمل کی گاڑی پر لگی غیرنمونہ نمبر پلیٹ اتار دی

محکمہ ایکسائز نے کرکٹر عمر اکمل کی گاڑی پر لگی غیرنمونہ نمبر پلیٹ اتار دی
March 2, 2017
  لاہور(92نیوز)محکمہ ایکسائز کی کارروائی کرکٹر عمر اکمل کی گاڑی پر لگائی گئی غیر نمونہ نمبر پلیٹ اتار دی جس پر کرکٹر عمر اکمل کی ایکسائز ٹیم سے تکرار بھی ہوئی۔ تفصیلات کےمطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس گھوڑا چوک میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا جنرل ہولڈاپ  جاری تھا کہ چیکنگ کے دوران غیر نمونہ نمبر پلیٹس کی وجہ سے کرکٹر عمر اکمل کی گاڑی کو بھی روکا گیا ۔۔نمبر پلیٹ اتارنے کے معاملے پر عمر اکمل کی محکمہ ایکسائز کی ٹیم سے تکرار ہو گئی۔ ایکسائز ٹیم نے کسی قسم کا دباو قبول کرنے سے انکار کردیا اورعمر اکمل کی گاڑی سے غیر نمونہ نمبر پلیٹس اتار دیں۔ ڈائریکٹر ایکسائز محمد آصف نے بتایا کہ عمر اکمل سے کہا گیا تھا کہ اس کی گاڑی کی ایک نمبر پلیٹ اتار لیتے ہیں مگر اس نے جھگڑا شروع کر دیا جس پر دونوں پلیٹس اتار لی گئیں ۔ کینٹ کے علاقے میں غیر نمونہ نمبر پلیٹس اتارنے کی مہم میں ملٹری پولیس کی مدد بھی حاصل ہے۔۔