Friday, April 26, 2024

محکمہ ایکسائز مالی سال 2015ءکا ہدف حاصل کرنے میں ناکام، خسارہ پورا کرنے کیلئے چھوٹے تاجروں پر ٹیکسوں کی بھرمار کر دی

محکمہ ایکسائز مالی سال 2015ءکا ہدف حاصل کرنے میں ناکام، خسارہ پورا کرنے کیلئے چھوٹے تاجروں پر ٹیکسوں کی بھرمار کر دی
June 2, 2015
لاہور (92نیوز) مالی سال 2015ءکا ہدف حاصل کرنے میں نا کامی کے بعد محکمہ ایکسائز نے منی ایف بی آر کی صورت اختیار کرلی ہے۔ پراپرٹی ٹیکس کا اضافی بوجھ چھوٹے دکانداروں کےلئے دردسر بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز مالی سال دو ہزار پندرہ کا پراپرٹی ٹیکس ہدف سات اعشاریہ سات فیصد پورا کرنے میں ناکام ہو گیا اس لئے ایک ارب روپے سے زائد کا خسارہ پورا کرنے کےلئے چھوٹے تاجروں کی شامت آ گئی ہے جن پر اضافی ٹیکس کی بھرمار شروع کر دی گئی۔ پھرتیلے ٹیکس افسران چھوٹے تاجروں پر بغیر فارمولے کے ٹیکس بھجوانے میں سرگرم ہو گئے جس پر تاجرسر پیٹنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ سونے پہ سہاگہ یہ کہ پنجاب بھر کی پراپرٹیز سروے مکمل ہونے کے بعد بھی کمپیوٹرائزڈ نہ ہو سکیں۔ پراپرٹیز کی کمپیوٹرائزیشن مکمل نہ ہونے پر اے ڈی جی ایکسائز نے یہ کہہ کر جان چھڑوائی کہ اس پروسیس میں بہت سی پیچیدگیاں ہیں۔ سال بھر کام نہ کرنے والے ٹیکس افسر اپنی نااہلی کا ملبہ عوام پر ڈال رہے ہیں۔