Thursday, April 25, 2024

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے جدید پراپرٹی ٹیکس پورٹل کا افتتاح کر دیا

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے جدید پراپرٹی ٹیکس پورٹل کا افتتاح کر دیا
February 25, 2020
لاہور ( 92 نیوز) محکمہ ایکسائز محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول کی جانب سے  جدید پراپرٹی ٹیکس پورٹل کا افتتاح کردیا گیا ۔ لاہور کے نجی ہوٹل میں پورٹل کا افتتاح صوبائی وزیر برائے ایکسائز  و ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹیکس کنٹرول حافظ ممتاز احمد نے کیا ، اس موقع پر سیکرٹری ایکسائز،ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹیکس کنٹرول وجیہہ اللہ کنڈی ،ڈی جی ایکسائز سہیل شہزاد اور دوسرے اعلی افسران بھی موجود تھے ۔ صارف  محکمہ ایکسائز کی ویب سائٹ پر جاکر آن لائن سیلف اسسمنٹ آف پراپرٹی ٹیکس پر کلک کرکے لاگ ان ہوں ، پورٹل کے ذریعے شہری آن لائن محکمہ ایکسائز کے ریکارڈ میں موجود اپنی پراپرٹی کے بارے میں آگاہی حاصل کرسکیں گے ، شہری آن لائن اپنے پراپرٹی ریکارڈ میں تبدیلی بھی کرسکیں گے۔ صوبائی وزیر ایکسائز  ٹیکسیشن و نارکوٹیکس کنٹرول حافظ ممتاز احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ویب پورٹل کے ذریعے شہری گھر بیٹھے پراپرٹی ٹیکس کے بارے میں معلوم کر سکیں گے۔ پورٹل کے ذریعے آن لائن پراپرٹی ٹیکس جمع کرایا جاسکے گا اور پورٹل پر پراپرٹی سے متعلقہ تمام معلومات موجود ہونگی۔ حافظ ممتاز احمد کا کہنا تھا کہ  پورٹل کے ذریعے شہری خود پراپرٹی ٹیکس کے امور سر انجام دے سکیں گے  جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہم نے شہریوں کو مضبوط بنا دیا ہے۔ پورٹل سے نظام میں شفافیت اور وقت کی بچت ہوگی۔ فیلڈ سٹاف کے صوابدیدی اختیارات کا خاتمہ ہوگا اور شہریوں کا محکمہ ایکسائز پر اعتماد بڑھے گا۔