Monday, May 13, 2024

محکمہ اوقاف پہلی بار اخراجات میں کمی لانے میں کامیاب

محکمہ اوقاف پہلی بار اخراجات میں کمی لانے میں کامیاب
September 12, 2019
لاہور(92 نیوز)مزارات، وقف املاک سے حاصل ہونے والی آمدن پر فضول خرچیاں اخراجات بند ہو گئے ، محکمہ اوقاف پہلی بار اخراجات میں کمی لانے میں کامیاب ہو گیا۔ سیکرٹری اوقاف کی مالی معاملات کو شفاف بنانے کیلئے وضع پالیسی کے اثرات دکھائی دینے لگے ،محکمہ اوقاف ملکی تاریخ میں پہلی بار اخراجات میں کمی لا کر بچت پالیسی کی راہ پر گامزن ہو گیا،ایک سال میں 13مدات میں مختص سالانہ بجٹ سے بھی کم اخراجات کر کے کروڑوں بچا لئے گئے ۔ ایک سالہ محکمانہ بچت پالیسی کی بابت رپورٹ تیار کر لی گئی جو آئندہ چند روز میں وزیراعلیٰ،چیف سیکرٹری ، صوبائی وزیر اوقاف کو ارسال کی جائیگی ۔ رپورٹ کی کاپی روزنامہ ’’92‘‘ نیوز کو موصول ہو گئی۔مصدقہ ذرائع کے مطابق سیکرٹری اوقاف ذوالفقارگھمن کے فارمولے پر عمل درآمد سے ایک سال کے بعدمثبت رپورٹس سامنے آنا شروع ہو گئیں ،دس سال کے دوران ریکارڈ محکمانہ آمدن میں اضافہ کے بعد محکمہ کی ایک سال کے دوران مختلف مدات میں کی جانے والی بچت کی بابت رپورٹ بھی مرتب کر لی گئی ۔ روزنامہ ’’92‘‘ نیوز کو موصولہ دستاویزات کے مطابق ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن راؤ ندیم اختر کی جانب سے تیار کی جانے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وقف مزارات پر آنیوالے زائرین کے جان و مال کی حفاظت کیلئے اقدامات کی مد میں محکمہ اوقاف نے مالی سال 2017-18 میں 6کروڑ40لاکھ91ہزار روپے خرچ کئے جبکہ گذشتہ مالی سال 19-2018 میں5کروڑ31ہزار800روپے خرچ ہوئے ،اس طرح محکمہ نے 1کروڑ40لاکھ کی بچت کی۔مالی سال 18-2017  میں پنشن کنٹری بیوشن کی مد میں محکمہ نے 36کروڑ20لاکھ روپے خرچ کئے ، گذشتہ مالی سال  19-2018 میں35کروڑ52لاکھ روپے کی ادائیگیاں کیں پھر بھی 68لاکھ کی بچت کی۔

کفایت شعاری اپناتے ہوئے حکومتی اخراجات میں کمی کی ، حفیظ شیخ

سال 18-2017  میں محکمہ نے ری فنڈ آف لیز منی کی مد میں1کروڑ3لاکھ50ہزارروپے ، گذشتہ مالی سال میں 54لاکھ29ہزارکی ادائیگیاں کیں اس طرح محکمہ نے 49لاکھ20ہزار کی بچت کی۔مالی سال 18-2017  میں ٹرانسپورٹ کی مد میں 29لاکھ37ہزار،گذشتہ مالی سال میں5لاکھ27ہزار خرچ کئے ۔اس مد میں 24لاکھ9ہزار998روپے کی بچت ہوئی۔ سال 18-2017 میں پبلسٹی اینڈ ایڈورٹائزنگ چارجز کی مد میں22لاکھ5ہزار جبکہ گذشتہ مالی سال میں11لاکھ78ہزار699روپے خرچ کئے ، 10لاکھ26ہزار کی بچت کی گئی۔18-2017  میں ایمرجنسی ورکس کی مد میں 8لاکھ ، گذشتہ مالی سال میں ایک پائی بھی خرچ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی اوربجٹ مختص ہونے کے باوجود8لاکھ کی بچت کی ۔ سال 18-2017  میں بجلی بلوں کی ادائیگی کی مد میں70لاکھ64ہزار ادا کئے جبکہ گذشتہ مالی سال میں الیکٹرسٹی کی مد میں63لاکھ23ہزار خرچ کئے اور 7لاکھ41ہزار کی بچت ہوئی۔سٹیشنری کی خریداری کی مد میں مالی سال 18-2017 میں13لاکھ18ہزارخرچ جبکہ پچھلے مالی سا ل میں9لاکھ34ہزار خرچ کئے اور محکمہ کو 3لاکھ84ہزار کی بچت ہوئی۔ 18-2017  میں لاء چارجز کی مد میں3لاکھ44ہزار، مالی سال 19-2018میں2لاکھ67ہزارخرچ کئے ،76ہزار950روپے کی بچت ہوئی ۔18-2017  میں فرنیچر کی خریداری کی مد میں19ہزار خرچ ہوئے ۔اس کے برعکس گذشتہ مالی سال میں اس مد میں ایک پائی بھی خرچ نہیں کی گئی۔