Tuesday, April 16, 2024

محکمہ اطلاعات پنجاب کےجعلسازی کرنے والے افسروں  کے خلاف مزید گواہ طلب

محکمہ اطلاعات پنجاب کےجعلسازی کرنے والے افسروں  کے خلاف مزید گواہ طلب
June 27, 2015
لاہور(92نیوز)اینٹی کرپشن کورٹ نے محکمہ اطلاعات پنجاب کےجعلسازی کرنے والے افسروں  کے خلاف  مقدمہ پر مزید گواہوں کو آٹھ جولائی کو طلب کرلیا ۔ تفصیلات کےمطابق اینٹی کرپشن کورٹ کے جج احمد نواز رانجھا نے محکمہ اطلاعات کے دو ملزم افسروں کے خلاف مقدمہ کی سماعت کی، سماعت کے دوران گواہوں کو بیانات کے لیے طلب کیا گیا تھا، عدالت نے ایک گو اہ کا بیان ریکارڈ کیا جبکہ مزید گواہوں کے بیانات آئندہ سماعت پر ریکارڈ کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ محکمہ اطلاعات پنجاب کے شعبہ اشتہارات کے ڈائریکٹر علی طاہر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر آفتاب زیدی کے خلاف کرپشن کے الزام میں درج مقدمے میں بتایا گیا کہ دونوں ملزم افسروں نے جعلی اخبارات کو لاکھوں روپے کے اشتہارات جاری کیے اور اس طرح حکومت کو کروڑوں روپے نقصان پہنچایا۔