Saturday, April 20, 2024

محکمہ اطلاعات سندھ میں کرپشن سے متعلق کیس، ملزم انعام اکبر کی درخواست ضمانت مسترد

محکمہ اطلاعات سندھ میں کرپشن سے متعلق کیس، ملزم انعام اکبر کی درخواست ضمانت مسترد
September 26, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کی احتساب عدالت نے محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب روپے سے زائد کرپشن کیس میں ملزم انعام اکبر کی درخواست ضمانت مسترد کردی ، عدالت نے کہا ملزم کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ۔ ڈاکٹر عاصم حسین کی جانب سے بیرون ملک علاج کیلئے دائر درخواست پر 28 ستمبر کو دلائل طلب کرلئے ۔ پیپلزپارٹی کے جیالے رہنماؤں کی احتساب عدالت میں پیشیاں  جاری ہیں ، محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 75 کروڑ روپے کرپشن ریفرنس میں ملزم انعام اکبر کی میڈیکل گراؤنڈ پر درخواست ضمانت مسترد   کر دی گئی ۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کرپشن کے 5 ارب روپے میں 4 ارب انعام اکبر کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئے ۔ کرپشن الزامات میں گرفتار شرجیل میمن کو نوازشریف کی رہائی  بھاری لگنے لگی ، میڈیا سے گفتگو میں کہا سابق وزیراعظم کو 2 ماہ بعد ہی ضمانت مل گئی  ۔ ڈاکٹرعاصم حسین نے نان فائلر کو رعایت دینا مافیا کی جیت قرار دیا  ، ڈاکٹرعاصم حسین کا کہنا تھا برمی، بنگالی اور افغان باشندوں کو شہریت  دینے کا فیصلہ پارلیمنٹ کو کرنا چاہئے ۔ احتساب عدالت نے محکمہ اطلاعات میں کرپشن ریفرنس کی سماعت 11 اکتوبر جبکہ ڈاکٹرعاصم حسین کیخلاف 462 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کردی  ۔