Thursday, May 2, 2024

محکمہ اطلاعات سندھ میں بھرتیوں کا معاملہ ، 11افراد کے گرد گھیرا تنگ

محکمہ اطلاعات سندھ میں بھرتیوں کا معاملہ ، 11افراد کے گرد گھیرا تنگ
October 29, 2020

کراچی (92 نیوز) محکمہ اطلاعات سندھ میں مبینہ طور غیر قانونی بھرتیوں پر  نیب کراچی نے پیپلزپارٹی کی تین اہم شخصیات سمیت 11 افراد کیخلاف گھیرا تنگ کردیا ۔

نیب کی جانب سے  وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سابق وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ اور شرجیل میمن کو سوال نامہ ارسال کیا گیا،  سابق چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن، سیکریٹری خزانہ سندھ حسن نقوی سمیت دیگر کو نوٹس کے ساتھ سوال نامہ ارسال کیا گیا۔

سابق ایڈیشنل چیف سیکریٹری عارف احمد خان، سابق سیکریٹری اطلاعات ذوالفقار شالوانی، سابق سیکریٹری شازیہ رضوی، سابق سیکریٹری عطا محمد پنہور سمیت دیگر شامل تفتیشی افسر نے برائے راست گریڈ 17 میں بھرتیوں پر نوٹس کے بعد سوال نامہ ارسال کردیا ہے۔

 دستاویزات تحقیقات کا سامنا کرنے والے تمام افراد کو 28 سوالوں پر مشتمل سوال نامہ بھیجا گیا ہے۔