Tuesday, April 30, 2024

محکموں کا نظام عوامی نمائندوں کو دینے پر سی ڈی اے کا احتجاجی مظاہرہ

محکموں کا نظام عوامی نمائندوں کو دینے پر سی ڈی اے کا احتجاجی مظاہرہ
December 17, 2015
اسلام آباد (92نیوز) سی ڈی اے ملازمین کا اسلام آباد کے بلدیاتی ایکٹ میں ادارے کے 80 فیصد محکموں کا نظام عوامی نمائندوں کو دینے کے خلاف احتجاج۔ قانون میں ترمیم کر کے نوکریوں کے تحفظ اور ادارے کو تقسیم نہ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی نمائندوں کا چناﺅ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کا قیام سی ڈی اے کے ملازمین کو ایک آنکھ نہ بھایا۔ آبپارہ چوک میں مظاہرہ کرتے ہوئے سی ڈی اے کے ملازمین مطالبہ کر رہے تھے کہ شہر میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کے قیام کے بعد ادارے کے 80 فیصد محکموں کا انتظام عوامی نمائندوں کے زیر اہتمام چلا جائے گا جس پر انہیں اپنی نوکریوں اور مراعات کے حوالے سے تحفظات ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت سات روز کے اندر ان کے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے اسلام آباد کے بلدیاتی قانون میں ترمیم کرے اور سی ڈی اے کو تقسیم ہونے سے روکے۔ پاکستان سپورٹس بورڈ، اسلام آباد کے اسپتالوں اور ریلوے کی مزدور یونینز نے بھی سی ڈی اے کے مطالبات کی حمایت کر دی ہے۔