Friday, May 17, 2024

محنت رائیگاں نہیں جاتی !!! جوڈیشل کمیشن کے فیصلے سے انتخابی عمل پر مثبت اثرات مرتب ہونگے : عمران خان

محنت رائیگاں نہیں جاتی !!! جوڈیشل کمیشن کے فیصلے سے انتخابی عمل پر مثبت اثرات مرتب ہونگے : عمران خان
July 26, 2015
لاہور (92نیوز) عمران خان نے سوشل سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میرا اس بات پر یقین ہے کہ محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی، ہم نے نئے پاکستان کی جانب ایک بڑا قدم اٹھا دیا ہے۔ جوڈیشل کمیشن کے فیصلے سے انتخابی عمل پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں حفیظ الدین پیرزادہ اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ پی ٹی آئی وکلاءاور رضاکاروں خصوصاً اسحاق خاکوانی کا بھی شکریہ جنہوں نے کیس کیلئے انتھک محنت کی۔ انہوں نے کہا میرے نزدیک حفیظ الدین پیرزادہ کیلئے بہت احترام ہے۔ انہوں نے زبردست طریقے سے جوڈیشل کمیشن میں تحریک انصاف کا کیس لڑا۔