Friday, March 29, 2024

محمود خان 2 ارب 86 کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثوں کے مالک

محمود خان 2 ارب 86 کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثوں کے مالک
November 12, 2020
 پشاور (92 نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ارب پتی نکلے۔ محمود خان 2 ارب 86 کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ خیبرپختونخوا اور سندھ اسمبلی کے اراکین کے مالی گوشواروں کی تفصیلات بھی جاری کر دی گئیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ 23 کروڑ 35 لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک نکلے۔ ان کے پاس ڈیڑھ کروڑ مالیت کی دوگاڑیاں ہیں اور والدہ کی طرف سے 100 تولہ سونا تحفہ ملا۔ ان کی بیٹی کے نام ڈی ایچ اے میں تین کروڑ مالیت کے دو پلاٹ بھی ہیں۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی 10 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔ ان کے پاس 6 کروڑ 16 لاکھ روپے موجود ہیں۔ رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور 39 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کی مالک ہیں۔ سندھ کے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی 2 کروڑ 31 لاکھ ، وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ 13 کروڑ ، سہیل انور سیال 9 کروڑ 28 لاکھ روپے ، پی ٹی آئی کے فردوس شمیم نقوی 33 کروڑ چالیس لاکھ روپے  اور حلیم عادل شیخ 2 کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک نکلے۔ شرجیل میمن کے پاس ملک میں اور بیرون ملک کئی جائیدادیں ہیں۔ ڈی ایچ اے کراچی میں 44 لاکھ اور 97 لاکھ کی دو پراپرٹیز ، تھرپارکر میں 1 کروڑ 50 لاکھ 80 ہزار مالیت کے گھر اور زرعی زمین کے علاوہ  دبئی میں 5 کروڑ مالیت کے دو فلیٹس ہیں۔ خیبرپختونخوا میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان 2 ارب 86 کروڑ ، اسپیکر مشتاق غنی 5 کروڑ ، صوبائی وزیر اکبر ایوب 23 کروڑ ، صوبائی وزیر عاطف خان دو کروڑ ، ابراہیم خٹک دو کروڑ پچپن لاکھ ، رکن اسمبلی شوکت یوسفزئی 55 لاکھ ، اپوزیشن لیڈر اکرم درانی صرف ستتر لاکھ روپے کے مالک نکلے جبکہ شہرام ترکئی غریب ترین ارکان اسمبلی میں شامل جنہوں نے46 لاکھ روپے کے اثاثے ظاہر کئے۔