Saturday, May 11, 2024

محمود آباد میں نالے کے اطراف تجاوزات کیخلاف آپریشن چوتھے روز بھی جاری رہا

محمود آباد میں نالے کے اطراف تجاوزات کیخلاف آپریشن چوتھے روز بھی جاری رہا
January 7, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے محمود آباد میں نالے کے اطراف قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن چوتھے دن بھی جاری رہا ، آپریشن کے دوران سوفٹ تجاوزات کا خاتمہ کیا جا رہا ہے ، مکانات کےآگے بنائے گئے اضافی حصوں کوبھی توڑا جا رہاہے۔

محمودآباد میں نالےکی تعمیر کا مشن لئے تجاوزات کےخاتمہ کےلئےچوتھےدن بھی آپریشن جاری رہا ، بھاری مشینری کی مدد سے دکانوں   اور مکانوں کےآگےبنی تجاوزات گرائی گئیں ، آج دکانوں اور مکانوں کےاضافے حصوں کوبھی مشینری کی مدد سےتوڑدیاگیا۔

تجاوزات کی زد میں آنےوالے57مکانات اور دکانوں کوپہلے ہی نوٹسز جاری کردئے گئےہیں،  سافٹ تجاوزات کے خاتمے کےبعد ان مکانات اور دکانوں کو توڑا جائےگا۔

تجاوزات کےخلاف آپریشن پر علاقہ مکینوں نےملے جلےردعمل کااظہارکیا ، کسی نےکہاکہ روڈ بننےسےعلاقے میں بہتری آئے گی کسی نےکہاکہ متاثرین کو بروقت معاوضہ دیاجائے۔

تجاوزات کے مکمل خاتمے کےبعد محمود آباد میں روڈ کی ازسرنوتعمیر کی جائےگی۔