Sunday, September 8, 2024

محمدہاشم کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائیگا !!! ڈی جی رینجرز کی یقین دہانی پر ایم کیو ایم نے آج کی ہڑتال کا فیصلہ واپس لے لیا

محمدہاشم کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائیگا !!! ڈی جی رینجرز کی یقین دہانی پر ایم کیو ایم نے آج کی ہڑتال کا فیصلہ واپس لے لیا
August 10, 2015
کراچی (92نیوز) متحدہ قومی موومنٹ نے ڈی جی رینجرز کی جانب سے ایم کیو ایم کے کارکن محمد ہاشم کے قتل کی تحقیقات کی یقین دہانی پر آج ہونے والی ہڑتال کا فیصلہ واپس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کا رات گئے ہنگامی اجلاس منعقد ہو اجس میں ڈی جی رینجرز میجرجنرل بلال اکبرکی جانب سے ایم کیوایم کے کارکن محمدہاشم کے قتل کے بارے میں جاری کئے جانے والے بیان پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کی جانب سے محمدہاشم کے سفاکانہ قتل کی جومذمت کی گئی ہے وہ خوش آئندہے۔ اجلاس میں ڈی جی رینجرز کی جانب سے کرائی جانے والی اس یقین دہانی پر بھی غور کیا گیا کہ محمدہاشم کے قتل کی تحقیقات کرائی جائیں گی اورمحمدہاشم کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے گا۔ رابطہ کمیٹی نے ڈی جی رینجرز کی یقین دہانی کے بعد آج ہونے والی ہڑتال کے فیصلے کوواپس لے لیاہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ہم انتظارکریں گے کہ محمدہاشم کے قاتلوں کوکب گرفتارکیاجائے گا۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ہڑتال کافیصلہ واپس لینے سے متعلق رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی ہے۔