Saturday, April 20, 2024

محمدحفیظ 3 ٹیسٹ میچوں میں مسلسل3 سنچریاںبنانیوالے چھٹے پاکستانی بلے باز بن گئے

محمدحفیظ 3 ٹیسٹ میچوں میں مسلسل3 سنچریاںبنانیوالے چھٹے پاکستانی بلے باز بن گئے
April 30, 2015
ڈھاکہ (92نیوز) بنگلہ دیش میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز آل راﺅنڈر محمد حفیظ نے جب ڈبل سنچری سکور کی تو وہ تین ٹیسٹ میچوں میں مسلسل 3سنچریاں بنانے والے چھٹے پاکستانی کا اعزاز سمیٹ چکے تھے۔ بنگلہ دیش کےخلاف ون ڈے سیریز اور ٹی ٹونٹی میچ میں محمد حفیظ خاطرخواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے تھے جس پر ناقدین نے ان پر تنقید کے خوب نشتر چلائے مگر محمد حفیظ نے بنگلہ دیش کےخلاف پہلے ٹیسٹ میچ اپنی شاندار بیٹنگ کی بدولت نہ صرف ڈبل سنچری سکور کی بلکہ تنقید کرنے والوں کو بھی خاموش کردیا۔ اس سے قبل محمدحفیظ کا ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین سکور 197تھا۔ آل راﺅنڈر محمدحفیظ نے 2014ءمیں نیوزی لینڈ کےخلاف 2 میچوں میں مسلسل 2سنچریاں سکور کی تھیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے مایہ ناز بیٹسمین ظہیر عباس، مدثرنذر، شعیب محمد، یونس خان اور محمد یوسف تین میچوں میں مسلسل تین سنچریاں بنا چکے ہیں۔