Thursday, April 18, 2024

محمدبن سلمان کےاقتصادی وژن کی مکمل حمایت کروں گا، شہزادہ ولیدبن طلال

محمدبن سلمان کےاقتصادی وژن کی مکمل حمایت کروں گا، شہزادہ ولیدبن طلال
July 13, 2018
ریاض (92 نیوز) شہزادہ الولید بن طلال اور سعودی ولی عہد کے درمیان اختلافات کی خبریں دم توڑ گئیں ۔ الولید بن طلال نے شہزادہ محمد بن سلمان کیساتھ تصویر سوشل میڈیا پر جاری کر دی۔ سعودی ارب پتی  الولید بن طلال نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر تصویر جاری کی جس میں  دونو کزنز کو گلے ملتے دیکھا جاسکتا ہے ۔ الولید بن طلال نے  کہا کہ شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات اُن کیلئے اعزاز کی بات ہے۔ ملاقات میں اقتصادی معاملات اور  وژن 2030 کے  کردار پر بات کی ۔ اس موقع پر الولید بن طلال نے  محمد بن سلمان کے اقتصادی وژن کی مکمل حمایت کا بھی اعلان کیا ۔ الولید بن طلال کو  گزشتہ  سال اینٹی کرپشم مہم  کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔