Monday, September 16, 2024

محمد یوسف نامی نوجوان کو مبینہ خود کش حملہ آور قراردیئے جانےکےحوالے سے مزید شکوک وشبہات پیدا ہوگئے

محمد یوسف نامی نوجوان کو مبینہ خود کش حملہ آور قراردیئے جانےکےحوالے سے مزید شکوک وشبہات پیدا ہوگئے
March 29, 2016
لاہور(92نیوز)گلشن اقبال پارک دھماکے میں محمد یوسف نامی نوجوان کو مبینہ خود کش حملہ آور قرار دئیے جانے کے حوالے سے مزید شکوک و شبہات پیدا ہو رہے ہیں یوسف کے اسپتال میں زیر علاج دوست یعقوب نے نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ دوستوں کے ساتھ پارک گھومنے کیلئے آئے تھے۔ تفصیلات کےمطابق لاہورکے گلشن پارک میں بدترین دہشت گردی کے بعد جائے وقوعہ سے یوسف کے نام کا ایک شناختی کارڈ ملا جس کے بارے میں کہاجارہاہے کہ وہ خودکش حملہ آور کاہے لیکن سانحہ میں زخمی ہونیوالے اسپتال میں زیر علاج یعقوب نامی نوجوان نے بتایا کہ وہ یوسف کا دوست ہے ہم اپنے ایک ا ور دوست بلال کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گلشن اقبال پارک گھومنے آئے تھے۔ بلال اور یوسف جھولے کے پاس کھڑے ہو کر تصویریں بنا رہے تھے کہ دھماکہ ہو گیا دونوں سے کچھ فاصلے پر ہونے کی وجہ سے میری جان بچ گئی محمد یعقوب نے بتایا کہ محمد یوسف دہشتگرد نہیں ۔ ادھر پولیس کی جانب سے جاری مبینہ خودکش حملہ آور کے خاکے میں اس کی ہلکی داڑھی اورسرپرگھنے بال ہیں جبکہ سی سی پی او لاہور امین وینس کا بھی کہنا ہے کہ یوسف کے بارے میں تفصیلات اکٹھی کی جارہی ہیں مکمل تحقیقات کے بعد ہی اس کو خود کش حملہ آور قرار دیا جا سکے گا۔