Friday, April 26, 2024

محمد مصطفیٰﷺ کا احترام انسانیت کا احترام ہے، فواد چودھری کا گستاخانہ خاکوں پر ردعمل

محمد مصطفیٰﷺ کا احترام انسانیت کا احترام ہے، فواد چودھری کا گستاخانہ خاکوں پر ردعمل
October 25, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) فرانس میں گستاخانہ خاکوں پر وفاقی وزیر فواد چودھری نے ردعمل میں کہا کہ محمد مصطفیٰﷺ کا احترام انسانیت کا احترام ہے، فرانس کے ناسمجھ شدت پسندوں کو دنیا کا امن عزیز نہیں۔ https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1320217982090477569?s=20 وفاقی وزیر فواد چودھری نے ٹویٹ میں لکھا کہ فرانس کے ناسمجھ شدت پسند ناقابل قبول حرکتیں کررہے ہیں، حرمت رسولﷺ ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ دنیا میں امن ایک دوسرے کے عقائد کے مان کر اور سمجھ کر چلنے سے وابستہ ہے۔