Friday, April 19, 2024

محمد مرسی کو سزائے موت دینے پر انتہائی تشویش ہے، مصر ذوالفقاربھٹو کو پھانسی دینے پر پاکستان کے تلخ تجربہ سے سبق سیکھے: عمران خان

محمد مرسی کو سزائے موت دینے پر انتہائی تشویش ہے، مصر ذوالفقاربھٹو کو پھانسی دینے پر پاکستان کے تلخ تجربہ سے سبق سیکھے: عمران خان
May 17, 2015
لاہور (92نیوز) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مصری عدالت کی جانب سے محمد مرسی کو سزائے موت دیئے جانے پر انتہائی تشویش ہے، فوجی آمرکی جانب سے ذوالفقاربھٹو کو پھانسی سے پاکستان نے بہت مصیبت جھیلی۔ انہوں نے کہا مصر کو پاکستان کے تلخ تجربہ سے سبق سیکھنا چاہیے، نظریات کی جنگ بیلٹ باکس کے ذریعے موثرانداز میں لڑی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا رہنماﺅں کو پھانسی کے پھندوں پرلٹکانے سے نظریات ختم نہیں کیے جاسکتے، سیاسی رہنماﺅں کو موت دے کرعوامی جذبات پر قابو پانا ممکن نہیں۔