Tuesday, May 21, 2024

محمد علی سدپارہ سمیت تین کوہ پیماؤں کی کھوج کا عمل آج ساتویں روز بھی جاری

محمد علی سدپارہ سمیت تین کوہ پیماؤں کی کھوج کا عمل آج ساتویں روز بھی جاری
February 12, 2021

اسکردو (92 نیوز) برف پوش پہاڑوں میں لاپتہ محمد علی سدپارہ سمیت تین کوہ پیماؤں کی کھوج کا عمل آج ساتویں روز بھی جاری ہے۔ سرچ آپریشن میں سرویلنس طیارے کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

خراب موسم کی وجہ سے ریسکیو آپریشن 2 روز تک معطل رہا۔ گزشتہ روز کوہ پیمائوں کی تلاش دوبارہ شروع کر دی گئی۔

گلگت بلتستان کے ہوم سیکرٹری محمد علی رندھاوا کا کہنا ہے کہ آپریشن میں سرویلنس طیارے کا استعمال کیا جارہا ہے۔ اس طیارے میں جدید ترین سسٹم نصب ہے۔ کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے ہائی پوٹرز بھی بیس کیمپ میں موجود ہیں۔

علی سدپارہ کے اہلخانہ آپریشن جاری رکھنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ انہیں اس بات کی امید نظر آرہی ہے کہ علی سد پارہ اور ان کی ٹیم کے ٹو کی چوٹی پر برف کے غار میں پناہ لیے ہوئے ہیں اور وہ ابھی زندہ ہیں۔ علی سد پارہ اور 2 غیرملکی کوہ پیما 5 فروری کو کے ٹو سمٹ کرکے واپسی پر لاپتہ ہو گئے تھے۔