Sunday, May 19, 2024

محمد عرفان کو جہاز کی سیٹ چھوٹی پڑ گئی

محمد عرفان کو جہاز کی سیٹ چھوٹی پڑ گئی
January 24, 2019
لاہور ( ویب ڈیسک ) قومی کرکٹر محمد عرفان کو جہاز کی سیٹ چھوٹی پڑ گئی ۔ قومی کرکٹ ٹیم کے دراز قد محمد عرفان بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں سلہٹ سکسرز کی نمائندگی کر رہے ہیں ۔  جہاز  کے سفر  کے دوران ان کیلئے اکانومی سیٹ کا اہتمام کیا گیا جہاں فاصلہ کم ہونے کی بجائے عرفان بیٹھنے سے تنگ ہو گئے ۔ جہاز کے عملے نے جب دیکھا کہ سلیبریٹی کی ٹانگیں سیٹوں میں پھنسی ہوئی ہیں تو  ہمدردی کرتے ہوئے  انہیں بزنس کلاس میں منتقل کر دیا۔ اس موقع پر اسی جہاز میں سوار سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر اور کمنٹیٹر ڈین جونز نے محمد عرفان کی ویڈیو بھی بنا لی ۔ ڈین جونز نے  ویڈیو شیئر کرتے ہوئے  لکھا کہ 7.1 انچ قد کا نقصان ملاحظہ فرمائیں ۔