Friday, April 26, 2024

محمد عباس نے سال کی بہترین ٹیم میں جگہ بنالی

محمد عباس نے سال کی بہترین ٹیم میں جگہ بنالی
January 2, 2019
لاہور ( ویب ڈیسک ) کرکٹ کے میگزین وزڈن نے سال کی بہترین ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کیا  جس میں پاکستان کے نوجوان باؤلر محمد عباس بھی جگہ بنانے میں کامیاب  ہوئے ہیں ۔ نوجوان باؤلر نے  آسٹریلیا کے خلاف سیریز مین  تباہ کن باؤلنگ سے پاکستان  کی پوزیشن مستحکم کی تھی جب کہ انہوں نے اپنی وکٹوں کی ففٹی بھی کی ۔ محمد عباس نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں  کل  17 بلے بازوں کو میدان بدر کیا  اور باؤلنگ کی رینکنگ میں بڑے بڑے ناموں کو پچھاڑا ۔ محمد عباسی  موجودہ صدی کے علاوہ 20ویں صدی میں بھی کم از کم 50 وکٹیں لینے والےباؤلرز مین بہترین اوسط کے حامل گیند باز بنے۔ وزڈن میگزین کی  بنائی گئی بہترین ٹیسٹ ٹیم  کی قیادت  ویرات کوہلی کے ہاتھ میں ہے ۔