Sunday, September 8, 2024

محمد عامر کیساتھ ساتھ سلمان بٹ اور محمد آصف پر عائد پابندی ختم، یکم ستمبر سے انٹرنیشنل کرکٹ کھیل سکیں گے

محمد عامر کیساتھ ساتھ سلمان بٹ اور محمد آصف پر عائد پابندی ختم، یکم ستمبر سے انٹرنیشنل کرکٹ کھیل سکیں گے
August 20, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) انتظار کی گھڑیاں ختم، سپاٹ فکسنگ کی سزا ختم ہو گئی اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے محمد عامر کے ساتھ ساتھ سابق کپتان سلمان بٹ اور سابق نائب کپتان محمد آصف پر عائد پابندی ختم کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ تینوں کھلاڑی یکم ستمبر سے کرکٹ کے میدانوں میں واپس آسکیں گے۔ آئی سی سی نے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث سلمان بٹ اور محمد آصف پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اسی ضمن میں سزا بھگتنے والے تیسرے کھلاڑی محمد عامر پر بھی بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے پر عائد پابندی یکم ستمبر کو ختم ہو رہی ہے۔ یوں یہ تینوں کھلاڑی دو ستمبر سے ہر طرح کی کرکٹ کھیل سکیں گے لیکن بڑی خبر یہ ہے کہ محمد آصف اور سلمان بٹ بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرسکیں گے۔ ان تینوں کھلاڑیوں کی پروفائل کا جائزہ لیا جائے تو سابق کپتان سلمان بٹ تینتیس ٹیسٹ، اٹھہتر ون ڈے اور چوبیس ٹی ٹونٹی انٹرنیشنلز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ بتیس سالہ محمد آصف نے اب تک تئیس ٹیسٹ، اڑتیس ون ڈے اور گیارہ ٹی ٹونٹی میچز میں جلوہ گر ہوئے جبکہ تئیس سالہ محمد عامر پاکستان کی جانب سے چودہ ٹیسٹ پندرہ ون ڈے اور اٹھارہ ٹی ٹونٹی کھیل چکے ہیں۔ تینوں نے آخری بار لارڈز میں انگلینڈ کے خلاف اگست دو ہزار دس کو آخری انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا۔