Wednesday, April 24, 2024

محمد عامر کیخلاف دائر پٹیشن کی سماعت‘ پی سی بی کے قانونی مشیر عدالت طلب

محمد عامر کیخلاف دائر پٹیشن کی سماعت‘ پی سی بی کے قانونی مشیر عدالت طلب
December 29, 2015
لاہور (92نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے فاسٹ باولنگ محمد عامر کی ٹیم میں شمولیت سے متعلق درخواست پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر کو طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن درخواست پر سماعت کی تو درخواست گزار منصف اعوان ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ محمد عامر سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ ہیں اور ان کی وجہ سے قومی وقار مجروح ہوا۔ درخواست گزار وکیل کے مطابق محمد عامر کی قومی ٹیم میں شمولیت سے ملک کی بدنامی ہوگی اس لیے ایسے کھلاڑی کو ٹیم میں شامل نہ کیا جائے جس کی وجہ سے ملک کی بدنامی ہوئی ہے۔ منصف اعوان ایڈووکیٹ نے استدعا کی کہ محمد عامر کو قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کرنے سے روکا جائے۔ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر ابتدائی کارروائی کے بعد پی سی بی کے قانونی مشیر کو طلب کر لیا۔