Sunday, September 8, 2024

محمد عامر کی ساڑھے پانچ سال بعد کرکٹ میں واپسی ، چار اوورز میں 31رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی

محمد عامر کی ساڑھے پانچ سال بعد کرکٹ میں واپسی ، چار اوورز میں 31رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی
January 15, 2016
آکلینڈ(سپورٹس ڈیسک)فاسٹ باؤلر محمد عامر ساڑھے پانچ سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کا حصہ بن گئے، انہوں نے چار اوورز میں اکتیس رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی کرکٹ شائقین کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ٹی ٹوئنٹی میچ سے زیادہ انتظار تھا محمد عامر کی واپسی کا۔ تفصیلات کےمطابق اگست دو ہزار دس کو انگلینڈ کے خلاف نو بال پھینک کر پابندی کا شکار ہونے والے محمد عامر نے وائیڈ بال سے کھیل میں واپسی کی۔ اس کے بعد انہوں نے نپی تلی باؤلنگ کی ،عامر نے چار اوورز میں اکتیس رنز دیئے، چوتھے اوور کی آخری گیند پر انہوں نے میٹ ہینری کو پویلین بھیج کر وکٹوں کا کھاتہ پھر سے کھول لیا۔ کرکٹ ماہرین نے محمد عامر کی کرکٹ میں واپسی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ میچوں میں وہ زیادہ اچھی کارکردگی دکھا پائیں گے۔