Friday, March 29, 2024

محمد عامر کراچی کنگز کو دوبارہ جوائن کریں گے

محمد عامر کراچی کنگز کو دوبارہ جوائن کریں گے
March 9, 2019
کراچی ( 92 نیوز ) فاسٹ باؤلر محمد عامر  پی ایس ایل فور میں آج کراچی کنگز کو دوبارہ جوائن کریں گے  ۔ فاسٹ باؤلر محمد عامر اپنی والدہ کی وفات کے باعث ملتان سلطانز کیخلاف آخری میچ نہیں کھیل سکے تھے ،جبکہ10 مارچ کو  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف اہم ترین میچ میں  حصہ لیں گے۔ ادھرانگلش کرکٹر رکی ویسلر اور سری لنکن کرکٹر اسیلا گونارتنے نے بھی لاہور قلندرزکو جوائن کرلیا۔ لاہور قلندرز نے کورے اینڈرسن اور ڈی ولیئرزکی جگہ دونوں پلیئرز کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔