Friday, April 26, 2024

محمد عامر نے ہیتھرو ائیرپورٹ پر روکے جانے کی خبر کی تردید کر دی  

محمد عامر نے ہیتھرو ائیرپورٹ پر روکے جانے کی خبر کی تردید کر دی  
March 23, 2017
لندن (92 نیوز) فاسٹ بائوؤلر محمد عامر کودبئی سے لندن پہنچنے پر ہیتھرو ائیرپورٹ پر نصف گھنٹے تک پوچھ گچھ کا سامنا کرنا پڑا۔محمد عامر نے اس خبر کو غلط قرار دیا۔ 92 نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اپنے گھر پر خیریت سے ہیں چھ دن لندن میں قیام کے بعد ویسٹ انڈیز روانہ ہوں گے۔ پاکستانی فاسٹ بائولر محمد عامر جنہیں دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران ٹی ٹونٹی ٹیم سے آرام دیا گیا تھا انہوں نے 92 نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ انہیں ائیر پورٹ پر نہیں روکا گیا۔ وہ دبئی سے ٹیم کے ساتھیوں کے ہمراہ لندن پہنچے، اب ٹیم کے دیگر اراکین ویسٹ انڈیز روانہ ہوگئے ہیں اور وہ لندن میں 6 روز قیام کے بعد 30 مارچ کو ایک روزہ ٹیم کو ویسٹ انڈیز میں جوائن کر یں گے۔ محمد عامر نے اپنے گھر پر بیوی اور بھانجی کے ساتھ تصاویر بھی 92 نیوز کو بھجوائی بعد ازاں انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام پر بھی ہیتھرو ائیرپورٹ پر پوچھ گچھ کی خبروں کو غلط قرار دے دیا۔