Saturday, April 27, 2024

محمد عامر نے کیریئر بیسٹ پرفارمس سے ناقدین کے منہ بند کر دیے

محمد عامر نے کیریئر بیسٹ پرفارمس سے ناقدین کے منہ بند کر دیے
June 13, 2019
برسٹل ( 92 نیوز) تجربے اور کلاس کا کوئی متبادل نہیں  ، محمد عامر نے کیریئر بیسٹ پرفارمس سے ناقدین کے منہ بند کر دیے ۔ آسٹریلیا کیخلاف میچ تو قومی ٹیم ہار گئی مگر اس میچ میں فاسٹ باؤلر محمد عامر کی پرفارمنس شائقین کو مدتوں یاد رہے گی ۔ محمد عامر نے دس اوورز میں 30 رنز  دیکر پانچ کھلاڑی آؤٹ کیے ،انکے اسپیل میں دو میڈن اوورز بھی شامل تھے ۔ عامر کا نشانہ بننے والوں میں ایرون فنچ،مارش،عثمان خواجہ ،کیری اورمچل اسٹارک شامل  ہیں ۔ محمد عامرنے اس میچ میں کیرئیر بیسٹ باؤلنگ کی ، وہ ورلڈ کپ2019 میں ابھی تک سب سے زیادہ دس  وکٹیں لینے والے باؤلر بن گئے ۔ سوشل میڈیا پر ہزاروں شائقین محمد عامرکو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کررہے ہیں، صارفین کاکہنا تھا کہ عامر نے اپنی سلیکشن کو اپنی پرفارمنس سے درست ثابت کیا۔