Friday, April 26, 2024

محمد عامر نے ڈربی شائر میں قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیا

محمد عامر نے ڈربی شائر میں قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیا
July 30, 2020

ڈربی شائر ( 92 نیوز)  دوسرے کورونا ٹیسٹ کی  رپورٹ منفی آنے کے  بعد فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ڈربی میں موجود قومی سکواڈ کو جوائن کرلیا ہے۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق محمد عامر آج سکواڈ کے ساتھ ٹریننگ کریں گے ، محمد عامر 24 جولائی کو لاہور سے ڈربی روانہ ہوئے تھے۔

برطانوی حکومت کی گائیڈ لائنز کے مطابق  آئسولیشن میں پانچ روزگزارنے  کے ساتھ ساتھ محمد عامر کے کوویڈ19 کے 2 ٹیسٹ منفی آنا ضروری تھے۔۔ فاسٹ باؤلر حارث رؤف کے تین روز میں 2 ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آنے پر انگلینڈ کے لیے سفر کرنے کے اہل ہوگئے ہیں۔

پی سی بی کے مطابق حارث رؤف رواں ہفتے کے آخر میں انگلینڈ روانہ ہوجائیں گے۔