Friday, April 26, 2024

محمد عامر دلہن لے کر گھر چلے گئے

محمد عامر دلہن لے کر گھر  چلے گئے
September 20, 2016
لاہور(92نیوز)فاسٹ باولر محمد عامر دلہن لے کر گھر چلے گئے۔ تفصیلات کےمطابق فاسٹ باولر محمد عامر کی آج ایک نئی اننگ شروع ہوگئی ہے ۔ فاسٹ باولر محمد عامر اپنی دلہن کو لے کر گھر چلے گئے ہیں ۔ اس سے پہلے فاسٹ باؤلر کی کی بارات لاہور گیریژن کلب کے بینکوئٹ ہال میں  پہنچی تو سسرالی خاندان نے دلہا کو بھر پور استقبال کیا ۔ دلہن کی سہیلیوں نے محمد عامر سے دودھ پلائی رسم کے پچاس ہزار بھی بٹورے ۔ محمد عامر اپنی دلہن کو گاڑی میں بٹھا کر گھر چلے گئے ہیں ۔