Wednesday, April 24, 2024

محمد عامر ایک سال سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر سوچ رہے تھے ، مکی آرتھر

محمد عامر ایک سال سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر سوچ رہے تھے ، مکی آرتھر
July 30, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر  محمد عامر  کی ریٹائرمنٹ کے فیصلے سے حیران نہیں ہوئے، ہیڈ کوچ کا کہنا ہے محمد عام پچھلے ایک سال سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر سوچ رہے تھے،عامر کی باؤلنگ 10-2009جیسی نہیں رہی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر  عامر کی ریٹائرمنٹ کے فیصلے سے حیران  نہیں ہوئے،مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ فاسٹ باؤلر پچھلے ایک سال سے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا سوچ رہے تھے۔ ہیڈ کوچ نے کہاکہ د عامر کے فیصلے کا احترام کرتاہوں اور امید کرتا ہوں  کہ پاکستان کو ون ڈے کرکٹ میں ان کے تجربے سے فائدہ ہو گا۔ مکی آرتھر نے  کہا  عامر نےان  کوبتایاٹیسٹ کرکٹ کی وجہ سےجسم  میں دباؤ محسوس کر رہے ہیں،اسی وجہ سے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ  کیا۔ وہ  ایک اچھا باؤلر ہے ، ون ڈے میں پاکستان کے لیے لمبے عرصے تک پرفارم کر سکتا ہے۔ ہیڈ کوچ کا کہنا ہے کہ پانچ سال کھیل سے باہر رہنے کی وجہ سے محمد عامرکو نقصان ہوا ،اس ر کی باؤلنگ 10-2009والی نہیں رہی ،کرکٹ سے باہر نہ رہتے تو ان کا شمار پاکستان کےبہترین باؤلرز میں ہوتا۔