Sunday, September 8, 2024

محمد عامر اچھے باؤلر ہیں اور شاندار کارکردگی دکھا سکتے ہیں : سچن ٹنڈولکر

محمد عامر اچھے باؤلر ہیں اور شاندار کارکردگی دکھا سکتے ہیں : سچن ٹنڈولکر
July 13, 2016
ممبئی (سپورٹس ڈیسک )سابق  بھارتی  بلے باز  سچن ٹنڈولکر بھی محمد عامر سے ہمدردی رکھنے والوں میں شامل ہو گئےہیں اور کہتے ہیں وہ اچھے باؤلر ہیں اور شاندار کارکردگی دکھا سکتے ہیں۔ ٹنڈولکر نے  اپنے  ایک  انٹرویو میں کہا کہ محمد عامر نے جو کیا، انہیں اس کی سزا مل گئی۔ اب ان کا انعام حاصل کرنے کا وقت ہے، وہ  اچھے باؤلر ہیں اور عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے  بہت بڑے کارنامے سر انجام دے سکتے ہیں۔واضح رہے کہ  فاسٹ  بادلرمحمد عامر چھے سال بعد کل سے انگلینڈ کے خلاف اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا دوبارہ آغاز کر  نے  جا رہے  ہیں ۔۔