Friday, May 3, 2024

محمد عامر اور شاداب خان فٹ ہو گئے ‏

محمد عامر اور شاداب خان فٹ ہو گئے ‏
May 18, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے ورلڈ کپ سے قبل بڑی خوشخبری ہے کہ فاسٹ باؤلر محمد عامر اور شاداب خان فٹ ہو گئے ۔ فاسٹ  باؤلر محمد عامر نے چکن پاکس سے چھٹکارہ پا لیا جبکہ لیگ اسپنر شاداب خان کی رپورٹ بھی تسلی بخش رہی،ڈاکٹرزنے قومی اسپنر کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی۔ پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر چکن پاکس سے صحت یاب ہو گئے، ڈاکٹرنے احتیاط کی صورت میں فاسٹ باؤلر کو آرام کا مشورہ دیا ہے،محمد عامر انگلینڈ کے خلاف آخری میچ کے لیے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے ۔ دوسری جانب لیگ اسپنر شاداب خان کی رپورٹ بھی ٹھیک آگئی ۔ شاداب خان  کا لندن میں طبی معائنہ ہوا جہاں  ڈاکٹر  نے شاداب کو کھیلنے کی اجازت دے دی ،شاداب خان بیس مئی کو قومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔ محمد عامر اور شاداب خان کی ورلڈ کپ میں  پاکسانی کی نمائندگی یقیناً ٹیم کو فائدہ دے گی ۔