Thursday, April 18, 2024

محمد عامر اور حارث سہیل نے دورہ انگلینڈ سے معذرت کر لی

محمد عامر اور حارث سہیل نے دورہ انگلینڈ سے معذرت کر لی
June 12, 2020
لاہور (92 نیوز) محمد عامر اور حارث سہیل نے دورہ انگلینڈ سے معذرت کر لی۔ پی سی بی کے مطابق دونوں نے نجی مصروفیات کے باعث ٹیم کیلئے دستیابی سے معذرت کی۔ انگلینڈ ٹور کے حوالے سے شائقین کرکٹ کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ فاسٹ باؤلر محمدعامر اور بیٹسمین حارث سہیل نے دورے سے معذرت کر لی۔ پی سی بی نے دونوں کھلاڑیوں کی دورہ انگلینڈ سے علیحدگی کی تصدیق کر دی۔ پی سی بی کے مطابق محمد عامر اور حارث سہیل نے نجی مصروفیات کی بنا پر انگلینڈ جانے سے معذرت کی ہے۔ محمد عامر نے اگست میں بچے کی پیدائش اور حارث سہیل نے فیملی مصروفیات کی وجوہات کی بنا پر معذرت کی۔ دورہ انگلینڈ پر اٹھائیس کھلاڑیوں اور چودہ پلیئرز سپورٹ اسٹاف کو بھیجا جائے گا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ اور تین ٹی 20 میچز کی سیریز اگست اور ستمبر میں کھیلی جائے گی۔