Friday, April 19, 2024

محمد شبیر نے 23ویں چیف آف نیول اسٹاف ایشین ٹوراوپن گالف چیمپئن شپ جیت لی

محمد شبیر نے 23ویں چیف آف نیول اسٹاف ایشین ٹوراوپن گالف چیمپئن شپ جیت لی
September 30, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) محمد شبیر نے 23ویں چیف آف نیول اسٹاف ایشین ٹوراوپن گالف چیمپئن شپ جیت لی ، یو ایم اے چیف آف دی نیول اسٹاف ایشین ٹور اوپن گالف چیمپئن شپ 2018کی اختتامی اور تقسیم ِانعامات کی تقریب  کراچی گالف کلب میں منعقد ہوئی ۔ وائس چیف آف دی نیول اسٹاف ،وائس ایڈمرل کلیم شوکت تقریب کے مہمان ِ خصوصی تھے۔ چار روز ہ چیمپئن شپ27تا30ستمبر تک کراچی گالف کلب میں کھیلی گئی جس میں مختلف کیٹیگریز کے مقابلے منعقد ہوئے ۔ ان کیٹیگریز میں کے جی سی  پروفیشنلز، کیڈیز، سینئر پروفیشنلز اور جونئیر پروفیشنلز کے لیے36 ہو لز، سینئرامیچرز اور لیڈیز کے لیے 18ہولز، ویٹرنز کے لیے 9ہولز اور پروفیشنلز اور امیچرز کے72 ہولز پر مشتمل مقابلے شامل تھے۔ ایونٹ کی کل انعامی رقم 50لاکھ روپے تھی جس میں سے 5 لاکھ کی رقم مرکزی مقابلوں سے قبل ہونے والے کراچی گالف کلب پروفیشنلز/ کیڈیز کے میچز کے لیے مختص تھی۔ علاوہ ازیں ہول ان ون کرنے والے پہلے گالفر کے لیے سوزوکی سیاز کار جبکہ دوسرے ہول ان ون کے لیے گالف سیٹ کا انعام رکھا گیا تھا۔23ویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 600سے زائد بہترین گالفرز نے مختلف کیٹیگریز میں حصہ لیا۔ یو ایم اے، سی این ایس ایشین ٹور اوپن گالف چیمپئن شپ 2018 کے شرکاءنے گالف ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد خصوصاً ملک میں گالف کے فروغ کے لیے کاوشوں اور گالف کا شوق رکھنے والوں کو کھیلنے کا بہترین موقع فراہم کرنے پر منتظمین ، اسپانسرز اور خصوصاً پاک بحریہ کاشکر یہ ادا کیا ۔ تقریب میں پاکستان کی مسلح افواج کے اعلی حکام، سول اداروں کے نمائندگان اور گالفرز کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔