Monday, September 16, 2024

محمد زبیرعمر آج گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ، تیاریاں مکمل

محمد زبیرعمر آج گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ، تیاریاں مکمل
February 2, 2017
کراچی(92نیوز)محمد زبیر عمر آج گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گےتقریب حلف برداری گورنر ہاؤس میں سہ پہر چار بجے  ہوگی تقریب میں ن لیگ کے رہنماؤں سمیت پانچ سو مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے جو ایک ریکارڈ ہے  ۔ تفصیلات کےمطابق سندھ کے بتیسویں گورنر کے طور پر محمد زبیر عمر اج سہ پہر اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے  ۔ تقریب حلف برداری گورنر ہاوس میں ہوگی جس میں ریکارڈ تعداد میں دعوت نامے تقسیم کئے گئے ہیں ، مسلم لیگ ن کے رہنماوں سمیت وفاقی ، صوبائی وزراء ، ججز ، وکلاء سمیت پانچ سو مہمانوں کو تقریب میں مدعو کیا گیا ہے زبیر عمر کے قریبی عزیز،دوست احباب بھی حلف برداری میں مہمان ہوں گے ۔ سابق گورنر  سعید الزماں صدیقی اور عشرت العباد کی حلف برداری میں دو سو سے تین سو مہمانوں کو شرکت کے لیے دعوت نامے دیئے گئے تھے زبیر عمر گورنر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد بانی پاکستان کے مزار پر شام پانچ بجے حاضری دیں گے ۔